Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / گرونانک کی یوم پیدائش تقاریب ’ پرکاش اتسو ‘ کا انعقاد

گرونانک کی یوم پیدائش تقاریب ’ پرکاش اتسو ‘ کا انعقاد

نظام کالج گراونڈ پر ’ وشال دیوان ‘ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت ، گربانی کیرتنس پیش کئے گئے
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : سکھ مذہب کے بانی اور پہلے سکھ گرو سری گرونانک دیو جی کی 547 ویں یوم پیدائش تقاریب ، پرکاش اتسو کو آج ہزاروں سکھوں کی جانب سے مذہبی جذبہ کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں پیر کو نظام کالج گراونڈ پر بڑا اجتماع ’ وشال دیوان ‘ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں 35 تا 40 ہزار سکھوں اور دوسری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ ’ وشال دیوان ‘ کا اہتمام مشترکہ طور پر گردوارہ صاحب سکندرآباد ، اور گردوارہ گرو سنگھ سبھا اشوک بازار کی پربندھک کمیٹیوں کی جانب سے کیا گیا ۔ پربندھک کمیٹی صدور ایس بلدیو سنگھ بگہ ( جی اسے ایس ) اور ایس بلبیر سنگھ بگہ ( جی ایس جی ایس ایس ) ایس اوتار سنگھ خنوجہ ( جی ایس ایس ) اور ایس گردیپ سنگھ سلوجہ ( جی ایس جی ایس ایس ) نے کہا کہ نظام کالج گراونڈ پر منعقدہ اس بڑے اجتماع کا آغاز 11 بجے دن ہوا اور یہ شام 4 بجے تک جاری رہا جس میں مشہور راگی جتھوں کی جانب سے گربانی کیرتنس اور کتھائیں پیش کئے گئے ۔ پٹیالہ کے بھائی گردیو سنگھ ، لدھیانہ کے بھائی بلپریت سنگھ جی ، بھائی ہرویندر سنگھ جی ، بھائی ہری سنگھ راگی جتھوں نے جنہیں اس اہم موقع کے لیے ملک کے مختلف مقامات سے مدعو کیا گیا تھا ، شاہ آباد کیرتنس پیش کئے جس میں زندگی کے اعلیٰ اقدار اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبہ کو پروان چڑھانے پر زور دیا گیا جس کے لیے گرونانک نے جدوجہد کی تھی ۔ انہوں نے اس موقع پر گرونانک کی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی جنہوں نے قومی یکجہتی ، امن ، بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی تعلیم دی تھی ۔ دیوان وشال کے اختتام پر اس اجتماع میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کے لیے روایتی گرو کا لنگ ( فری کمیونٹی کچن ) کا اہتمام کیا گیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT