Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / گرونانک کی یوم پیدائش پر پاکستان میں گردوارہ کی بازکشادگی

گرونانک کی یوم پیدائش پر پاکستان میں گردوارہ کی بازکشادگی

لاہور ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر نانکانہ صاحب میں ماقبل تقسیم کے زمانے کے ایک گردوارہ کو سکھوں کیلئے دوبارہ کھولا گیا ہے نانکانہ صاحب سکھوں کے روحانی پیشوا اور سکھ مت کے بانی گرونانک کا پیدائشی مقام ہے۔ گردوارہ کیارہ صاحب کو تقریباً 75 سال قبل بند کردیا گیا تھا۔ اواکیوئی (تخلیہ کرنے والے) ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ (ETPB) کے ترجمان عامر ہاشمی نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کیلئے گردوارے کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرونانک کے 548 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کیلئے ہزاروں سکھ یاتری یہاں پہنچے ہیں۔ اس گردوارے کو ETPB کے صدرنشین صدیق الفاروق کے حکم پر دوبارہ کھولا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گرونانک دیو کے قریبی ساتھی بھائی مروانہ کی ایک یادگار قائم کرنے کیلئے مسٹر فاروق نے سنگ بنیاد بھی رکھا۔

TOPPOPULARRECENT