Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / گروپ جائیدادوں پر تقررات II 593

گروپ جائیدادوں پر تقررات II 593

تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو ریاستی حکومت کی ہدایت
حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ مختلف زمروں میں 593 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی ہے۔ یہ گروپ II خدمات میں 434 خالی جائیدادوں پر تقررات کے علاوہ ہے۔ جس کی پہلے ہی اجازت دی جاچکی ہے۔ کم و بیش 380 خالی جائیدادیں محکمہ مال میں پُر کی جائیں گی ان میں 46 کمرشیل ٹیکس آفیسر، 259 ڈپٹی تحصیلدار، 64 نشہ بندی و اکسائز سب انسپکٹرس اور 11 ایکزیکٹیو آفیسر گریڈ I محکمہ انڈومنٹس شامل ہیں۔ ٹی ایس پی ایس سی کے ذریعہ مزید جن خالی جائیدادوں پر تقررات ہوں گے۔ ان میں محکمہ زراعت و امداد باہمی میں اسسٹنٹ رجسٹرار کی 62 جائیدادیں، محکمہ نظم و نسق عامہ میں سیکشن آفیسرس کی 90 جائیدادیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ صنعت و کامرس میں اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر (ہینڈ لوم و ٹکسٹائیلز) کی بیس جائیدادوں اور محکمہ لیبر میں اسسٹنٹ لیبر آفیسر کی 3 جائیدادوں پر تقررات ہوں گے۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے سکریٹری سے کہا گیا ہے کہ وہ ان جائیدادوں پر تقررات کے لئے درکار اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT