Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / گروپ ڈی ، سی ، بی جائیدادوں پر بھرتیوں کیلئے یکم / جنوری 2016 ء سے انٹرویوز برخاست

گروپ ڈی ، سی ، بی جائیدادوں پر بھرتیوں کیلئے یکم / جنوری 2016 ء سے انٹرویوز برخاست

نئی دہلی ۔ /25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روزگار کی فراہمی میں رشوت کی لعنت کو ختم کرنے اپنی کوششوں کے ایک حصہ کے طورپر وزیراعظم نریندر مودی نے آج اعلان کیا کہ مرکزی حکومت میں ڈی ، سی اور بی گروپ کی نان گزیٹیڈ جائیدادوں پر بھرتیوں کیلئے آئندہ سال یکم / جنوری سے انٹرویوز نہیں رہیں گے ۔ وزیراعظم نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ سے خطاب کے دوران یاد دلایا کہ یوم آزادی کے موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ ابتدائی سطح کی سرکاری جائیدادوں پر بھرتیوں کے موقع پر انٹرویو کا طریقہ کار برخاست کردیا جانا چاہئیے ۔ چنانچہ اب مرکزی حکومت میں گروپ بی ، سی اور ڈی کی نان گزیٹیڈ جائیدادوں پر بھرتیوں کیلئے کوئی انٹرویوز نہیں ہوں گے ۔ اس نئے طریقہ کار پر یکم / جنوری 2016 ء سے عمل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ اس لئے ختم کیا جارہا ہے کہ اس سے رشوت خوری پھیل رہی تھی اور غریبوں کو دلال لوٹ رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT