Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / گروپ II سروسیس کی کوچنگ ، درخواستوں کی طلبی

گروپ II سروسیس کی کوچنگ ، درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل حکومت تلنگانہ کے زیر اہتمام گروپ II سروسیس میں تقررات کے لیے اقلیتی امیدواروں کو کوچنگ کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ امیدواروں کا انتخاب اسکریننگ ٹسٹ کے ذریعہ عمل میں آئے گا ۔ جس کے لیے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے تمام اضلاع کے امیدوار اہل ہیں ۔ خواہش مند امیدواروں کو چاہئے کہ وہ اپنے اسناد کی اسکیان کاپیاں ، طبقہ کی سند ، انکم سند 2015 ، رہائشی سند ، ایس ایس سی میمو ، انٹر میڈیٹ میمو ، ڈگری میمو ، درخواست گذار کی پاسپورٹ سائز کے دو عدد فوٹو گراف ، ای میل کا پتہ ، موبائل نمبر کی تفصیلات داخل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ msc.telangana.gov.in ملاحظہ کریں ۔ درخواستیں تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی اسٹڈی سرکل ، تیسری منزل ، جامعہ نظامیہ کامپلکس روبرو ایس بی ایچ گن فاونڈری حیدرآباد پر 25 اپریل تک پہونچ جانی چاہئے ۔ مزید تفصیلات کے لیے راست دفتر ہذا سے یا فون نمبر 040-23236113 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT