Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / گروپII جائیدادوں کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ

گروپII جائیدادوں کی تعداد میں اضافہ کا مطالبہ

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں طلباء تنظیموں کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے تقررات عمل میں لانے کیلئے گروپ II  جائیدادوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا حکومت سے پرزور مطالبہ کیا اور اس سلسلہ میں طلباء تنظیموں کی جانب سے آج احتجاج بھی منظم کیا گیا۔ طلباء تنظیموں کی جانب سے بتایا گیا کہ گروپ II جائیدادوں کی تعداد ریاست میں مزید مخلوعہ بتائی جاتی ہے جس کی روشنی میں گروپ II جائیدادوں کی مکمل تفصیلات حاصل کرتے ہوئے فی الفور مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد میں اضافہ کرنے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن ٹسٹ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج گروپ II مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد میں اضافہ کے مطالبہ پر اسمبلی کا محاصرہ کرنے کیلئے طلباء کے ایک گروپ نے چکڑ پلی تا اسمبلی کی سمت جانے کی کوشش کی جس پر پولیس فی الفور حرکت میں آئی ۔
آتے ہوئے احتجاجی طلباء کو سٹی سنٹرل لائبریری چکڑ پلی کے پاس روک دیا اور ان طلباء کو آگے بڑھنے نہیں دیا گیا۔ بڑے پیمانے پر پولیس کو تعینات کرتے ہوئے طلباء کے احتجاج کو ختم کرنے کے  اقداما

TOPPOPULARRECENT