Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / گروکل اسکولس کے قیام کیلئے تیز تر اقدامات کئے جائیں

گروکل اسکولس کے قیام کیلئے تیز تر اقدامات کئے جائیں

اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس میں عہدیداروں کو وزیرجوگورامنا کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 7 جنوری (این ایس ایس) ریاستی وزیر جوگورامنا نے آج کہا کہ حکومت تلنگانہ بی سی طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے بڑی رقومات خرچ کرتے ہوئے گروکل اسکولس قائم کررہی ہے اور انہیں مسابقتی امتحانات میں شرکت کیلئے ٹریننگ دی گئی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ریاست میں پسماندہ طبقات کیلئے گروکل ایجوکیشن سنٹرس اور اسٹڈی سرکلس قائم کرنے کیلئے تیز تر اقدامات کئے جائیں۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں عہدیداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے جوگورامنا نے کہا کہ گروکل اسکولس تاخیر کے بغیر فوری قائم کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بی سیز کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کا تہیہ کیا ہے اور اب وقت کا تقاضہ ہیکہ یہ ادارے قائم کئے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی سیز کیلئے اسٹڈی سرکلس کی تعمیر بروقت مکمل ہوجانی چاہئے کیونکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ مسابقتی امتحانات میں شرکت کرنے والے بی سی طلبہ کیلئے معیاری تعلیم اور ٹریننگ فراہم کرنے کے خواہاں ہے۔ اس کیلئے حکومت اسٹڈی سرکلس کے قیام کیلئے ایک پلان آف ایکشن پر عمل کررہی ہے جس سے اہل غریب طلبہ سیول سرویسیس، گروپ I ، II اور دیگر مسابقتی  امتحانات کیلئے ضروری ٹریننگ حاصل کرپائیں گے۔ وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت نے ان اداروں کیلئے اور اسٹڈی سرکلس کیلئے فنڈس جاری کئے ہیں۔ انہوں نے استفادہ کنندگان سے بھی کہا کہ وہ اسکل ڈیولپمنٹ کیلئے بروقت فینانشیل سپورٹ اور ٹریننگ حاصل کریں۔

TOPPOPULARRECENT