Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / گروکل تعلیمی اداروں میں تقررات کا عمل ملتوی

گروکل تعلیمی اداروں میں تقررات کا عمل ملتوی

حیدرآباد۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ کے گروکل (اقامتی) تعلیمی اداروں میں تقررات کیلئے منعقد کئے جانے والے تمام ٹسٹوں کو ملتوی کردیا گیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ایک بیان میں یہ بات بتائی اور کہا کہ حکومت کے جاری کردہ جی او 1274 کے متعلق جاری کردہ رٹ درخواست پر ہائیکورٹ نے حکم التواء جاری کیا جس کی روشنی میں گروکل تعلیمی اداروں کے 21 جولائی سے شروع ہونے والے تمام ٹسٹس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیئے گئے تاہم ان سے متعلق شیڈول کا بہت جلد تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن اعلان کرے گا۔ سابق میں جاری کردہ جی او 1274 کی بنیاد پر گروکل میں تعلیم ملازمتیں خواتین کے ذریعہ ہی پڑ کرنے کا کمیشن نے ارادہ کیا تھا اور اس جی او میں گروکل تعلیمی اداروں میں 7,000 تقررات کا اعلامیہ جاری کیا تھا لیکن لڑکیوں کے اقامتی تعلیمی اداروں میں تدریسی و غیرتدریسی اسٹاف کی تمام جائیدادوں کو خاتون امیدواروں کے ذریعہ پُر کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت کے جاری کردہ جی او 1274 پر عمل آوری پر ہائیکورٹ نے روک لگا دی ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT