Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / گروکُل ٹیچرس تقررات  تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی وضاحت

گروکُل ٹیچرس تقررات  تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی وضاحت

حیدرآباد۔ 9 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کا مقصد حکومت کی حسب ہدایت بیروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مختلف ٹسٹوں کے انعقاد کے ذریعہ ملازمت فراہم کرنا ہے۔ اس ضمن میں شرائط مدون کرنا پبلک سرویس کمیشن کا کام نہیں۔ تلنگانہ اقامتی اسکولس میں اساتذہ کے تقررات کے تعلق سے جاری کردہ اعلامیہ کے ضمن میں صدرنشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن مسٹر جی چکرانی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ گروکُل اسکولس میں ٹیچرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے تمام شرائط گروکُل و آشرم اسکولس سوسائٹی نے مقرر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی کی پیش کردہ تجاویز کی بنیاد پر کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی صراحت کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار میں بہتری کے مقصد سے ممکن ہے کہ سوسائٹی نے شرائط کافی سخت کئے ہیں۔ انہوں نے اعلامیہ میں صراحت کردہ شرائط کے خلاف بی ایڈ امیدواروں کے احتجاج سے متعلق اطلاعات کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان شرائط میں تبدیلی یا ترمیم کا کمیشن کو کوئی اختیار نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT