Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / گروہی تصادم میں 20 افراد زخمی

گروہی تصادم میں 20 افراد زخمی

مظفر نگر 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کھٹوئی ٹاؤن کی ایک مسجد میں بچوں کی تعلیم کے تنازعہ میں ایک ہی فرقہ کے 2 گروپوں میں تصادم کے باعث 20 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 22 افراد کے خلاف کیس درج کرکے 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس پی (کرائم) پردیپ گپتا نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بعض افراد نے مقامی مسجد میں بچوں کی تعلیم پر اعتراض کیا اور بحث و تکرار کے دوران سنگباری میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔ علاقہ میں کشیدگی کے پیش نظر سکیوریٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT