Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / گروہی تصادم میں 3 افراد زخمی

گروہی تصادم میں 3 افراد زخمی

مظفر نگر ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شہر نگر گاؤں میں ایک خاتون سے موٹر سیکل ٹکرانے پر دونوں گروپوں کے درمیان تصادم میں تقریبا 13 افراد زخمی ہوگئے ۔ ایس ایس پی مسٹر کے بی سنگھ نے بتایا کہ نیو منڈی پولیس اسٹیشن کے تحت شہر نگر گاوں میں کل ایک موٹر سیکل نے خاتون کو ٹکر دیدی ۔ یہ معمولی واقعہ اس وقت پر تشدد ہوگیا جب دو فرقوں نے ایکدوسرے پر سنگباری اور لاٹھیوں اور تیز دھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔ اس تصادم میں 13 افراد بشمول 2 خواتین زخمی ہوگئے ۔ جنہیں ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ۔ پولیس نے دو علحدہ علحدہ کیس درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT