Wednesday , September 27 2017
Home / بچوں کا صفحہ / گرگٹ اپنا رنگ کیسے بدلتاہے؟

گرگٹ اپنا رنگ کیسے بدلتاہے؟

بچو!گرگٹ ایک قسم کی چھپکلی ہے اور اس کی تقریباً پچھیاسی (85) اقسام ہیں ۔ گرگٹ زیادہ تر افریقہ اور مڈغاسکر کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے ۔ گرگٹ اپنا رنگ بدلنے کی صلاحیت کی وجہ سے مشہور ہے لیکن دوسری بہت سی چھپکلیاں بھی یہ خاصیت رکھتی ہیں کہ وہ اپنا رنگ اور حلیہ تبدیل کرلیں ۔ ایک گرگٹ سبز ‘ سفید ‘ پیلے یا کسی بھی رنگ میں ہوسکتا ہے اور پھر اگلے ہی لمحے وہ سیاہ بھورے رنگ میں بھی خود کو تبدیل کرسکتا ہے ۔
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ گرگٹ اپنے اردگرد کے ماحول سے ہم آہنگ ہو کر اپنے آپ کو محفوظ کر سکتا ہے ۔ گرگٹ دراصل روشنی اور درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث دشمن کے خوف یا اپنے اردگرد کے ماحول پر کسی ردعمل کے نتیجے میں اپنا رنگ تبدیل کرتا ہے ۔ گرگٹ کا حلیہ اوررنگ اس کے جسم میں موجود کیمیائی مادوں جنہیں ہارمونز کہا جاتا ہے کی وجہ سے بدلتا ہے ۔یہ کیمیائی مادے اس کی جلد میں موجود رنگوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ درختوں پر رہنے والے گرگٹ کی زبان لمبی اور لیس دار ہوتی ہے جس کی مدد سے سے وہ شکار کرتا ہے ۔گرگٹ کی اپنی ہی جسامت کے برابر لمبی زبان کو اس کی گردن میں موجود مضبوط عضلات کو اتنی تیزی سے اندر باہر نکالتا ہے کہ انسانی آنکھ اسے بمشکل دیکھ پاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT