Wednesday , June 28 2017
Home / شہر کی خبریں / گریجویٹ ؍ انجینئرس کو مختلف کمپنیوں میں ملازمتیں

گریجویٹ ؍ انجینئرس کو مختلف کمپنیوں میں ملازمتیں

دفتر سیاست میں انٹرویوز، انگریزی زبان پر مہارت کو ترجیح
حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) ادارہ سیاست کے زیراہتمام گزشتہ دو ہفتوں کو مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں میں گریجویٹ اور انجینئرس کو ملازمتوں کی فراہمی کے لئے انٹرویوز رکھے گئے جس سے زائداز 283 امیدواروں کو ملازمتیں حاصل ہوئیں۔ محبوب حسین جگر ہال میں تین دن تک ہوئے انٹرویوز میں کارپوریٹ اداروں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایچ آر ٹیموں نے شرکت کرتے ہوئے امیدواروں کے سی وی حاصل کرتے ہوئے فرسٹ راؤنڈ کا انٹرویو لیتے ہوئے اگلے راؤنڈ کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ ہندوجا گلوبل سرویس کے آفس واقع ڈی ایل ایف بلڈنگ گچی باؤلی پر راؤنڈ 2 کے لئے طلب کیا گیا اور 26 امیدواروں کو ملازمت کی پیشکش کرتے ہوئے ان کو ملازمت فراہم کی گئی۔ اس طرح دیگر کمپنیوں میں جن میں ٹاٹا سروس، سوریاٹیک ہیں اور جن پیاکٹ کے لئے امیدواروں کے سی ویز دے دیئے گئے جنھیں دوسرے راؤنڈ کے لئے بتلایا جائے گا۔ اس طرح ادارہ سیاست کے تحت چلائے گئے اس جاب ڈرائیو میں زائداز 300 لڑکے / لڑکیوں کو ملازمت حاصل ہوئی جو ایک خوش آئند علامت ہے۔ امیدوار ان کمپنیوں سے رجوع ہوں اور ان کے شرائط کی تکمیل کرتے ہوئے اس سنہری موقع کو ضائع نہ کریں۔ آج نوجوان طبقہ میں ڈگری / اسنادات ہیں لیکن ان میں کمیونکیشن اسکل کی کمی ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست اور جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر سیاست نے منتخب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان سے خواہش کی کہ وہ یہ نہ دیکھیں کہ ملازمت کہاں ہے، اوقات کیا ہیں اور تنخواہ کیا ہے، پہلے وہ اپنی بے روزگاری اور بے کاری کو ختم کریں اور کسی بھی کمپنی میں جہاں انھیں ملازمت فراہم ہوئی تو اس کو حاصل کرلیں۔ اب آئندہ ہفتہ 11 مارچ کو بی ایس ای (بمبئی اسٹاک ایکسچینج) کی ٹیم دفتر سیاست میں اپنا پروگرام رکھا۔ ایم اے حمید کوآرڈی نیٹر نے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے بالخصوص گریجویٹ امیدواروں سے استفادہ کی اپیل کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT