Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گریجویٹ کورس میں اگلے سال سے تبدیلیاں

گریجویٹ کورس میں اگلے سال سے تبدیلیاں

حیدرآباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں گریجویٹ کورس میں اگلے سال سے بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں ہوں گی ۔ آنے والے تعلیمی سال سے نئی نصابی کتب میں 57 اسباق ہوں گے ۔ پانچ سال کے بعد گریجویٹ کورس میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں ۔ تلنگانہ کونسل برائے اعلیٰ تعلیم نے نیا نصاب تلگو اکیڈیمی کو روانہ کردیا ہے تاکہ سات مضامین پر نئی درسی کتب طبع کی جاسکیں۔ ان میں پبلک اڈمنسٹریشن ، پولٹیکل سائنس ، تاریخ ، کامرس اور فزیکس شامل ہیں ۔ دوسرے مضامین سے بھی نئے نصاب تیار کئے گئے ہیں اور مسودے ریاست کی یونیورسٹیوں کو منظوری کے لیے متعلقہ بورڈس آف اسٹڈیز کی طرف سے روانہ کئے گئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT