Friday , August 18 2017
Home / دنیا / گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار جارج مائیکل کا انتقال

گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار جارج مائیکل کا انتقال

لندن، 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشہور پوپ گلوکار اور دو بار گریمی ایوارڈ جیتنے والے جارج مائیکل 53 سال کی عمر میں چل بسے ۔جارج کے پبلسٹ نے ایک بیان میں کہا کہہمیں اس بات کی توثیق کرنے میں کافی دکھ ہو رہا ہے کہ ہمارے پیارے بیٹے ،بھائی اور دوست مائیکل کا کل کرسمس کے دن ان کے اپنے مکان میں انتقال ہوگیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کان کا خاندان چاہتا ہے کہ اس مشکل وقت میں ان کی رازداری کا احترام کیا جائے ۔شمالی لندن میں 25 جون 1963 میں پیدا ہونے والے جارج مائیکل کا اصلی نام جارجیوس کریاکوس پنائیوٹوؤ تھا۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آّغاز 80 کی دہائی میں ویم سے کیا تھا اور بعد میں اکیلے اپنی گلوکاری جاری رکھی۔

TOPPOPULARRECENT