Thursday , July 20 2017
Home / دنیا / گرین فیل ٹاور آتشزدگی کی وجوہات کی تحقیقات ہو گی:تھریسامے

گرین فیل ٹاور آتشزدگی کی وجوہات کی تحقیقات ہو گی:تھریسامے

لندن، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے مرکزی لندن میں واقع 24 منزلہ گرین فیل ٹاور میں کل لگی شدید آگ کی مکمل جانچ کرانے کی یقین دہانی کی ہے ۔اس کثیرمنزلہ عمارت میں لگی شدید آگ میں 17لوگوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ 70 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ وزیر اعظم تھریسامے نے اس واقعہ میں لوگوں کے مارے جانے اور زخمی ھونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وعدہ کرتی ہیں کہ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی ،جس سے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چل سکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT