Wednesday , May 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گرین میڈوز پارک اسکول جدید تعلیم اور اسلامی تربیت کا حسین امتزاج

گرین میڈوز پارک اسکول جدید تعلیم اور اسلامی تربیت کا حسین امتزاج

مہدی پٹنم شاخ میں داخلے جاری ہیں۔ عصری انفراسٹرکچر سے لیس چارمنزلہ عمارت میں نئے تعلیمی سال سے تعلیم کا آغاز
حیدرآباد۔ 12 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ہر کوئی اپنی اولاد سے بے پناہ محبت کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب اپنے بچہ کو اسکول میں داخل کروانے کا مرحلہ آتا ہے تو وہ مہنگا ترین اور اپنی دانست میں بہترین تعلیمی ادارہ کا انتخاب کرتا ہے مگر وہ یہ بھول جاتا ہے کہ جن کی دنیا سنوارنے کے لئے آج وہ دن رات ایک کررہا ہے وہی جوان ہوکر ان ہی کی دنیا اور اپنی عاقبت اجاڑ بیٹھتا ہے چونکہ وہ دین و اخلاق سے بے بہرہ ہوتا ہے۔آزادی کے فوری بعد عیسائی مشنریز کے تحت قائم کردہ تعلیمی اداروں نے معیاری تعلیم کے لئے بہت جلد شہرت پالی جہاں مسلم گھرانے بھی اپنے بچوں کو تعلیم دلواتے ہوئے فخر محسوس کرنے لگتے تھے۔ ان تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حیلہ بچوں کو غیر محسوس طور پر دین سے دور کیا جاتا رہا۔ انہی تعلیمی اداروں کی طرز پر مسلم انتظامیہ کے تحت بھی معیاری تعلیم کے ادارے قائم کئے گئے مگر طریق تدریس کی اندھی تقلید کے باعث مسلم تعلیمی اداروں سے بھی حالات میں کسی قسم کی تبدیلی رونماء نہیں ہوئی۔ایسے بیشتر اسکولس میں صرف تعلیمی لیاقت کو پروان چڑھانے پر زور دیا جاتا ہے ۔ بچہ کو نہ ہی اضافی تدریسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملتا ہے اور نہ ہی اخلاقیات سنوارنے پر وہ توجہ دے پاتا ہے۔ نتیجہ میں وہ مادہ پرست بن جاتا ہے  ابتداء سے اسے جو ذہن دیا جاتا ہے اس کے نتیجہ میں وہ صرف اور صرف اپنی شخصیت کو ابھارنے پرہی توجہ مرکوز کرتا ہے اور اسے ہی اپنی ترقی کی معراج سمجھ بیٹھتا ہے۔ اسکول کے اوقات کار اور مابعد اسکول ، ہوم ورک کا طلبۂ پر اتنا بوجھ ہوتا ہے کہ والدین چاہتے ہوئے بھی علحدہ طور پر اسے دین کی باتیں سکھانے اور اس کی اخلاقی تربیت کرنے سے قاصر رہ جاتے ہیں، جس کی وجہ سے دنیاوی تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اخلاق اور دین کے معاملہ میں نہایت ہی کورے رہ جاتے ہیں، جس کا خمیازہ سماج کے ساتھ ساتھ والدین کو بھی بھگتنا پڑتا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا کو تبدیل کرنے کے لئے تعلیم ایک مؤثر ذریعہ ہے لیکن صرف تعلیم ہی کافی نہیں ہوتی ہے بلکہ تربیت بھی ضروری ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملت اسلامیہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تربیت سے مزین کرنے کے اعلیٰ مقاصد کے تحت مولانا محسن بن محمد الحمومی کی نگرانی میںگرین میڈوز پارک اسکول کا قیام 2006 ء میں بہادر پورہ میں عمل میں آیا ہے جہاں تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جاتی ہے، جہاں سے ہزاروں طلبۂ فیض یاب ہوئے ہیں۔ اس ادارہ کی منجملہ خصوصیات میں ایک یہ ہے کہ یہ اسکول، اسلامی ماحول میں اعلیٰ معیار کی عصری تعلیم فراہم کرتا ہے جو سب کے لئے قابل دسترس ہو۔ جہاں خالص اسلامی ماحول میں دینی تعلیم و تربیت کا نظم ہے جو ملت کے ان افراد کی ضروریات کی تکمیل کرتا ہے ۔ گذشتہ 11برس میں یہ ادارہ صرف ابتدائی جماعتیں یعنی نرسری، PPI اورPPII ہی میں داخلہ دیتا رہا ہے ۔ ایک علحدہ عالیشان عمارت ’’گرین میڈوز ہائی اسکول‘‘ کے لئے کرایہ پر حاصل کی ہے۔ گرین میڈوز نے جہاں نصاب اور طلبۂ کی تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے وہیں معلمین و اساتذہ کا بھی خاص خیال رکھا ہے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ بچوں کی تربیت پر توجہ مرکوز کرسکیں۔ ادارہ رہائشی سہولت کے ساتھ شہر و بیرون شہر کے ماہرین درس و تدریس کی خدمات حاصل کررہا ہے۔  اولیائے طلبۂ کا ردعمل مثبت اور حوصلہ افزاء رہا ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی اس ادارہ کی شاخ کے قیام کے لئے انتظامیہ پر زور دیا جاتا رہا ہے چناں چہ شہر کے قلب’ مہدی پٹنم ‘میں اس ادارہ کی ایک اور شاخ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے ایک چار منزلہ عمارت کا انتخاب کیا گیا ہے جو عصری انفراسٹرکچر سے لیس ہے، جہاں آئندہ تعلیمی سال سے تعلیم کا آغاز ہوجائے گا جس کے لئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ صدرنشین گرین میڈوز پارک گروپ آف اسکولس مولانا محسن بن محمد الحمومی کی ہی راست نگرانی میں مہدی پٹنم میں قائم کیا جانے والا’ گرین میڈوز پارک اسکول ‘پرفضاء مقام پر واقع ہے۔پری پرائمری سیکشن کے طلبۂ کے لئے جھولوں کی سہولت اور ہمہ اقسام کے کھلونے فراہم کئے گئے ہیں۔ عمارت میں ہمہ وقت برقی کی سربراہی کو یقینی بنانے ایک ہیوی جنریٹر بھی نصب کیا گیا ہے ۔ عمارت میں ایک کشادہ لفٹ بھی ہے جس کی گنجائش 20 طلبۂ کی ہے۔ عمارت مکمل طور پر آتش فرو آلات سے لیس ہے۔ انتظامیہ نے تمام طلبۂ کو ان کے گھر سے اسکول تک اور اسکول سے گھر پہنچانے بس کی سہولت بھی مہیا کی ہے۔ مہدی پٹنم شاخ میں جاریہ سال پانچوں جماعت تک داخلے دئیے جارہے ہیںاور آئندہ سال سے ہرسال ایک جماعت کا اضافہ کیا جائے گا۔ گرین میڈوز پارک اسکول نے سی بی ایس سی نصاب کے ساتھ ساتھ ایک منفرد اسلامی نصاب کو اختیار کیا ہے۔ کمزور طلبۂ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان کی اس انداز میں حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔گرین میڈوز پارک اسکول مہدی پٹنم شاخ کا افتتاح /29 مارچ 2017 حضرت مولاناحافظ شاہ محمد بن عبدالرحمن الحمومی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آچکا ہے ۔ داخلہ فیس میں تاسیسی سال خصوصی 50% رعایت رکھی گئی ہے۔تفصیلات کے لئے کرسپانڈنٹ اسکول مولانا احسن بن محمد الحمومی سے 9989579472پر ربط پیدا کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT