Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / گریٹر حیدرآباد حدود میں ٹی آر ایس کو مستحکم کرنے کارکنوں کو مشورہ

گریٹر حیدرآباد حدود میں ٹی آر ایس کو مستحکم کرنے کارکنوں کو مشورہ

تلنگانہ بھون میں گریٹر ٹی آر ایس اڈھاک کمیٹی کا اجلاس ، وزراء کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19۔ اکتوبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں ٹی آر ایس کو تنظیمی طور پر مستحکم کرنے کیلئے کارکنوں کو متحرک ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تلنگانہ بھون میں آج گریٹر حیدرآباد پارٹی اڈہاک کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ریاستی وزراء این نرسمہا ریڈی ، پدما راؤ ، سرینواس یادو اور مہیندر ریڈی کے علاوہ رکن اسمبلی کنکا ریڈی اور رکن قانون ساز کونسل سرینواس ریڈی نے شرکت کی۔ گریٹر حیدرآباد پارٹی کے صدر ایم ہنمنت راؤ نے صدارت کی ۔ ریاستی وزراء نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مجوزہ بلدی انتخابات کیلئے تیار ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میں ٹی آر ایس تنظیمی طور پر مستحکم ہے اور بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کو واضح اکثریت حاصل ہوگی۔ وزراء کا احساس ہے کہ ٹی آر ایس حکومت کی مختلف ترقیاتی اسکیمات سے عوام کافی خوش ہیں اور گریٹر حیدرآباد کے حدود میں جن ترقیاتی اسکیمات کا آغاز کیا گیا ، اس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ پارٹی قائدین اور کارکنوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ سرکاری اسکیمات کے فوائد حقیقی مستحقین تک پہنچانے کیلئے کام کرے۔ اس کے علاوہ اسکیمات کے فوائد کے بارے میں عوام میں شعور بیدار کیا جائے۔ قائدین اور کارکنوں کو گریٹر حیدرآباد حدود کے تمام اسمبلی حلقوں میں عوام سے ربط قائم کرنے اور مسائل کی یکسوئی کیلئے دستیاب رہنے کی ہدایت دی گئی۔ اس اجلاس میں تمام اسمبلی حلقوں کے انچارج قائدین اور سرگرم کارکن شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT