Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / گریٹر حیدرآباد میں کانگریس کو مستحکم کرنے اقدامات

گریٹر حیدرآباد میں کانگریس کو مستحکم کرنے اقدامات

حیدرآباد /4 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس گریٹر حیدرآباد میں کانگریس کو مستحکم کرنے کے لئے 18 تا 30 اگست پارٹی کے سینئر قائدین مختلف اسمبلی حلقہ جات میں پدیاترا کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ گریٹر حیدرآباد کے بلدی انتخابات کے لئے تلنگانہ کانگریس نے اپنی تیاریوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ پہلے مرحلہ میں گریٹر حیدرآباد کے حدود میں واقع 24 اسمبلی حلقہ جات میں پارٹی قائدین نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے پارٹی کیڈر میں نیا جوش و خروش پیدا کیا ہے اور اب دوسرے مرحلہ میں 18 تا 30 اگست تمام اسمبلی حلقوں میں پدیاترا کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے سینئر قائدین اور وزراء کو مختلف اسمبلی حلقوں کی ذمہ داری سونپتے ہوئے پدیاترا کے دوران عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے اور اسے ارباب مجاز تک پہنچانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے بموجب اگر اس دوران کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی حیدرآباد کا دورہ کرتے ہیں تو ان کے لئے بھی حکمت عملی تیار کی جائے گی، جب کہ پارٹی کا ایک طبقہ پرانے شہر کا دورہ کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے اور دوسرا گروہ نئے شہر میں دورہ کرانے کے لئے پارٹی قیادت سے نمائندگی کر رہا ہے، تاہم پارٹی قیادت نے اب تک اس مسئلہ پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ بھی راہول گاندھی کو عثمانیہ یونیورسٹی کا دورہ کرانے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں، جب کہ اس سلسلے میں عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک وفد 6 یا 7 اگست کو دہلی پہنچ کر راہول گاندھی سے ملنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT