Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / گریٹر حیدرآباد میں 5 روپئے کھانا اسکیم سنٹرس میں عنقریب اضافہ

گریٹر حیدرآباد میں 5 روپئے کھانا اسکیم سنٹرس میں عنقریب اضافہ

بلدیہ پر 15 کروڑ کا خرچ ، اسمبلی میں وقفہ سوالات میں وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کا تیقن
حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 109 سنٹرس پر غریب عوام کو 5 روپئے میں کھانا کھلایا جارہا ہے ۔ بہت جلد ان سنٹرس میں توسیع کرتے ہوئے اس کی تعداد 150 کردی جائے گی ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اس اسکیم پر 15 کروڑ روپئے خرچ کررہا ہے ۔ قائد اپوزیشن جانا ریڈی نے بھی 5 روپئے کھانے کی اسکیم کی ستائش کی ہے ۔ آج اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان اسمبلی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کے ٹی آر نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو سستے داموں پر معیاری کھانا کھلانے کی اسکیم کا آغاز کیا ہے ۔ ان سنٹرس سے روزانہ 22 ہزار غریب عوام استفادہ کررہے ہیں ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے کھانے کے سنٹرس میں توسیع دیتے ہوئے اس کی تعداد 150 کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 19 دسمبر 2016 کو اس سلسلے میں جی او 848 بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی کرشنا راؤ نے 5 روپئے میڈ ڈے میل اسکیم کو غریب عوام کے لیے نعمت قرار دیتے ہوئے سنٹرس پر چیف منسٹر کے سی آر کی تصویر لگانے کا مطالبہ کیا اور پینے کے پانی کی پاکٹ فروخت کرنے کے بجائے حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر ورکس اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے مفت میں پانی تقسیم کرانے پر زور دیا ۔ ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ویویکانند ریڈی نے میڈ ڈے میل سنٹرس پر صفائی کے خاص انتظامات کرانے کا مطالبہ کیا ۔ ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی سائینا نے میڈ ڈے میل اسکیم کی ستائش کرتے ہوئے کنٹونمنٹ علاقے بوئن پلی ، کارخانہ ، ماریڈی ، میں بھی سنٹرس قائم کرنے کا مطالبہ کیا کہ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ 5 روپئے پر مشتمل میڈ ڈے میل سنٹرس کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ مفت پینے کا پانی سربراہ کرنے اور صفائی پر خصوصی توجہ دینے کا تیقن دیا ۔ کنٹونمنٹ کے سی ای او سے وہ مذاکرات کرتے ہوئے کنٹونمنٹ علاقوں میں بھی میڈ ڈے میل سنٹرس قائم کرنے کا تیقن دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT