Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / گریٹر حیدرآباد کمیٹی کا انتخاب ، جناب سید عزیز پاشاہ کا اعلان

گریٹر حیدرآباد کمیٹی کا انتخاب ، جناب سید عزیز پاشاہ کا اعلان

محمد بن عثمان الہاجری انڈین سوسائٹی فار کلچرل کوآپریشن اینڈ فرینڈ شپ حیدرآباد کمیٹی کے صدر منتخب
گریٹر حیدرآباد کمیٹی کا انتخاب ، جناب سید عزیز پاشاہ کا اعلان
حیدرآباد۔10اگست(سیاست نیوز) سینئر کمیونسٹ قائد وسابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جنا ب سید عزیز پاشاہ نے آج انڈین سوسائٹی فار کلچرل کواپریشن اینڈ فرینڈ شپ ( آئی ایس سی یوایف) گریٹر حیدرآباد کمیٹی کا اعلان کیاا ور گریٹر حیدرآباد کمیٹی کا صدر محمد بن عثمان الہاجری کومقرر کیاگیا ہے جبکہ نائب صدور کے طور پر شیخ ندیم‘ راکیش سنگھ‘ خواجہ پاشاہ‘ اور جنرل سکریٹری کے عہدے کے لئے وی وجئے کمارکے علاوہ سکریٹریز شیخ ممتاز علی‘ جی ایس سشیل کمار‘ میر صادق علی ‘ آنند کمار‘ اور خازن جی آر سندیپ کو مقرر کیاگیا ہے ۔ جناب سید عزیز پاشاہ نے مزید بتایا کہ ایکزیکٹیو ممبران میں ابرار توسیف‘ مرزا نواز‘ و ی ویر راج مار‘ سمیع الدین انصاری ‘ ای جی گوئند راجو‘ مقصود علی ‘ جی راجو‘ شاہنواز خان‘ ظفر علی ‘ وینو پرشار‘ ایم اے رحمن ‘ نصیر حسین ‘شیخ محبوب پاشاہ کے نام ہیں۔ جناب سیدعزیزپاشاہ نے کہاکہ ایک روز قبل ادارہ سیاست کے گولڈن جوبلی ہال میںمنعقدہ پہلی شہری کانفرنس نہایت کامیاب رہی ۔اس کے فوری بعد گریٹر حیدرآباد کمیٹی کاقیام عمل میںلایاگیاہے ۔ انہو ںنے مزید کہاکہ کمیٹی فرقہ وارانہ ہم آہنگی ‘ آپسی بھائی چارے کے علاوہ لسانی تہذیب کے فروغ کے لئے کام کریگی۔

TOPPOPULARRECENT