Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن انچارج کمشنر کی حیثیت سے شاہد مسعود نے جائزہ لے لیا

گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن انچارج کمشنر کی حیثیت سے شاہد مسعود نے جائزہ لے لیا

ورنگل۔20اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب شاہد مسعود نے انچارج کمشنر گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن کی حیثیت سے سابق کمشنر سرفراز احمد سے جائزہ لیا ۔ واضح رہے کہ سابق کمشنر سرفراز احمد کو کریم نگر کلکٹر بنایا گیا ۔ جناب شاہد مسعود ایڈیشنل کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ان کو تمام اختیارات کے ساتھ کمشنر کے عہدہ پر ترقی دی گئی ۔ شاہد مسعود عادل آباد کمشنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ دفتر میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے علاوہ سیاسی قائدین ‘ ڈپٹی میئر خواجہ سراج الدین ‘ تلنگانہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے قائدین ٹی پربھاکر‘ خواجہ معین الدین ‘ محمدمجاہد ‘ خواجہ عظیم الدین ‘ محمد منہاج الدین ‘ خواجہ محمد حسن شریف سکریٹری محبوبیہ پنجتن ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل ‘ محمد خلیق الزماں مسجد المنور ملگ روڈ ورنگل ‘ غلام افضل ( بھوپال پلی ) ‘ سید عثمان اقبال سابق صدر الحرا ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل و دیگر معززین شہر نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے شاہد مسعود کو کمشنر بنانے پر مبارکباد پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT