Tuesday , March 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / گریگنر سے مقابلہ ‘ باکسنگ چمپئن مے ویدر ریٹائرمنٹ واپس لینے تیار

گریگنر سے مقابلہ ‘ باکسنگ چمپئن مے ویدر ریٹائرمنٹ واپس لینے تیار

لاس اینجلس 12 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) غیر مفتوح رہے ریٹائرڈ باکسنگ چمپئن فلائیڈ مے ویدر نے کہا کہ اگر انہیں آئر لینڈ کے مارشل آرٹس اسٹار کونور مک گریگنر کے خلاف بھاری انعامی رقم کے ساتھ مقابلہ کا موقع ملتا ہے تو وہ اپنے ریٹائرمنٹ سے باہر آنے کو تیار ہیں۔ ایم این اے ویب سائیٹ پر اپنے ایک پوسٹ میں 40 سالہ امریکی باکسر نے کہا کہ وہ 28 سالہ مک گریگنر کے ساتھ ماہ جون میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں کہا کہ کونور مک گریگنر کے لئے وہ اپنے ریٹائرمنٹ س یو اپس آنے تیار ہیں۔ اس واپسی کا مقصد صرف گریگنر سے مقابلہ کرنا ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ سرکاری طور پر کونر مک گریگنر کیلئے ریٹائرمنٹ سے باہر ہیں۔ اب مزید وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم کو بہت جلد یہ مقابلہ کرنا چاہئے ۔ میں جون میں مقابلہ کیلئے تیار ہوں۔ مے ویدر نے 49 مقابلوں میں لگاتار کامیابی حاصل کی تھی اور انہیں ایک مقابلہ میں بھی شکست نہیں ہوئی ۔ انہوں نے راکی مارشیانو کا ریکارڈ مساوی کرنے کے بعد 2015میں ویلٹر ویٹ چمپئن رہتے ہوئے باکسنگ کو خیر باد کہدیا تھا ۔ حالیہ عرصہ میں مے ویدر ۔ مک گریگنر کے مقابلہ کے تعلق سے قیاس آرائیاں زوروں پر پہونچ گئی تھیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT