Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / گزشتہ ہفتہ ہوئے دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد 50 ہوگئی

گزشتہ ہفتہ ہوئے دھماکہ میں مہلوکین کی تعداد 50 ہوگئی

کابل ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ گذشتہ ہفتہ ایک فوجی ہاسپٹل پر کئے گئے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے ۔ 8 مارچ کو کئے گئے حملہ میں حکام نے مہلوکین کی تعداد پہلے 30 بتائی تھی تاہم نائب وزیر دفاع ہلال الدین ہلال جو حملہ کی جانچ پڑتال کرنے والی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں ۔ نے آج مہلوکین کی صحیح تعداد پیش کی۔ یاد رہے کہ اس حملہ کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی تھی ۔ ہلال الدین نے بتایا کہ حملہ آوروں کی جملہ تعداد پانچ تھی ۔ ان میں سے ایک خود کش حملہ آور تھا جس نے دھماکہ کو ڈیٹونیٹ کیا اور مابقی چار حملہ آور بندوقوں سے لیس تھے جنہوں نے عمارت پر ہلہ بول دیا ۔ اس سلسلہ میں اب تک 24 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT