Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گستاخی کے مرتکب کو سخت سزاء دینے کا مظالبہ

گستاخی کے مرتکب کو سخت سزاء دینے کا مظالبہ

مکتھل ۔ 17 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمعیۃ علماء محبوب نگر نے نبی رحمتؐ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے بدقماش کملیش تیواری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی تاریخ گواہ ہے کہ نبی رحمتؐ کے اخلاق و کردار اور عدل و انصاف اور سچائی و صداقت کے اپنے تو اپنے غیر بھی مداح اور معترف ہیں ۔ جمعیۃ علماء محبوب نگر نے مرکزی حکومت سے سخت مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح ذہنی دیوالیہ پن کا شکار افراد کو سخت سے سخت سزا دیتے ہوئے کیفر کردار تک پہونچائیں ۔ جمعیۃ علماء محبوب نگر نے ربیع الاول کے بابرکت مہینہ کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ حضورؐ کی سیرت اقدس کے عظیم پہلوؤں کو دنیا کی مختلف زبانوں میں پیش کرتے ہوئے ابنائے وطن کو واقف کروانے کا یہ ایک اچھا اور سنہری موقع ہے جس سے ہم کو استفادہ کرنا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT