Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گستاخ تیواری کو پھانسی دینے کا مطالبہ

گستاخ تیواری کو پھانسی دینے کا مطالبہ

بیدر۔17؍ڈسمبر۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ہندو مہا سبھا کا کارگذار صدر کملیش تیواری نے آقائے نامدار سرکارِ مدینہ رسولﷺ کی شان ِ اقدس میں بیہودہ اور نازیبا الفاظ کا استعمال کرکے عالمِ اسلام بالخصوص مسلمانانِ ہند کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔اس گُستاخِ رسولؐ نے ستی شہرت کیلئے اپنے اندر کی خباثت کو جو باہر اُنڈیلا ہے اُس سے سارے ملک کی مذہبی بھائی چارگی اور امن متاثر ہو ا اور سارے ملک کی فضاء مکدر ہوگئی ہے۔ان خیالات کا اِظہار جناب سید منصور احمد قادری معتمد جمیعۃ المشائخ نے کیا ۔جو آج شاتم رسول ؐ کملیش تیواری کی گُستاخی کے خلاف منعقدہ کُل جماعتی مذمتی و احتجاجی جلوس کی قیادت کررہے تھے ۔مذکورہ جلوس میں جسے بیدر کی تاریخ کا بہت بڑا جلوس شمار کیا جاسکتا ہے‘ کم و بیش 15ہزار مسلمانانِ بیدر نے شرکت کی۔الحاج سید منصور احمد قادری نے12ڈسمبر کو شہر بیدر کی تمام مذہبی‘ملی‘سماجی اور فلاحی تنظیموں کو طلب کرکے مشاورت کی اور کُل جماعتی ریالی کا اعلان کیا۔ اس اعلان پر شہر کے تمام نوجوان ‘مسلم کونسلرس‘ علمائے دین ‘ ائمہ کرام ‘ تنظیموں کے ذمہ داران موجود تھے۔یہ جلوس بیدر کی تاریخی جامع مسجد سے شروع ہوکر ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچا جہاں صدرِ جمہوریہ ہند کے نام موسوم مسلمانانِ بیدر کی جانب سے ایک یادداشت بیدرضلع مستقر آفیسر کے توسط سے پیش کی گئی۔ جس میں شاتم رسولؐ کی مذمت کرتے ہوئے اُس گُستاخ کے خلاف سزائے موت (پھانسی) کا مطالبہ کیا گیا۔جن تنظیموں کے ذمہ داروں کے نام یادداشت پر تھے وہ اس طرح ہیں کُل ہند جمعیت المشائخ بیدر ‘امامس کونسل ضلع بیدر‘ ویلفیر پارٹی آف انڈیا‘کرناٹک مسلم ویلفیر اسو سی ایشن بدیر‘ کاروانِ ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی بیدر‘تحریک منہاج القُرآن ‘ تنظیم اہلِ سنت و جماعت‘ انجمن تحفظ مساجد و قبور‘ انجمن خادمالحجاج ضلع بیدر‘مسلم ہیومن رائٹس اسو سی ایشن بیدر‘و نیز دیگر کئی عمائدین ِ شہر بزرگ ‘نوجوانوں‘ اور بچوں نے اس احتجاجی ریالی میں شریک رہ کر شاتم رسولؐ کے خلاف نعرے لگائے اور اس کی پھانسی کا مطالبہ کیا اور ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو گستاخ کملیش تیواری کاپتلا نذرِ آتش کیا ۔

TOPPOPULARRECENT