Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / گستاخ مصنف ایم اروند گرفتار

گستاخ مصنف ایم اروند گرفتار

حیدرآباد ۔ /12 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن گروپ II کے امتحانات کیلئے  شائع کردہ کتاب میں نعوذباللہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی فرضی تصویر اور گستاخانہ مضمون کی اشاعت کی وجہ سے مسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوئی تھی ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کتاب کے مصنف 28 سالہ ایم اروند کو آج گرفتار کرلیا اور اسے عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ انسپکٹر میرچوک مسٹر وائی یادگیری ریڈی نے بتایا کہ  عنبرپیٹ کے بنڈلہ پبلشر کی جانب سے مذکورہ کتاب شائع کی گئی تھی جس میں گستاخانہ مواد موجود ہونے کے سبب پبلشر کے چیف ایڈیٹر سائی بابو کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اس کتاب کا مصنف مفرور تھا ۔ پولیس نے آج ایم اروند کو گرفتار کرلیا اور اسے عدالت میں پیش کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT