Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / گفٹ کوپنس کے نام پر دھوکہ ‘دو گرفتار

گفٹ کوپنس کے نام پر دھوکہ ‘دو گرفتار

حیدرآباد۔ 2 نومبر (سیاست نیوز) گفٹ کوپنس کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث دو نوجوانوں کو سعیدآباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر مسٹر ناگیشور راؤ نے بتایا کہ 29 سالہ کامران خان اور حفیظ الرحمن سعیدآباد کے علاقہ سنکیسربازار کے قریب ’’ریلائبل ہومس اینڈ ریسورٹس‘‘ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا۔ کامران خود کو اس ادارہ کا مینیجنگ ڈائریکٹر ظاہر کرتا تھا جبکہ حفیظ چیرمین ہونے کا دعویٰ کیا کرتا تھا اور شہر کے بڑے شاپنگ مالس کے قریب گفٹ کوپنس فراہم کرتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کرتے ہوئے بعض افراد کو انعامات بھی حوالے کیا کرتے تھے۔ ریلائبل ہومس اینڈ ریسورٹس ادارہ کی جانب سے ایک وینچر شروع کیا جانے کا دعویٰ کیا اور اس کی آڑ میں عوام سے نقد رقومات حاصل کئے۔
سعیدآباد پولیس نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے مذکورہ بالا نوجوانوں نے عوام سے رقومات حاصل کئے اور شاد نگر کے قریب اس وینچر کے ہونے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ بعض خواہش مند گاہکوں نے پلاٹ دیکھنے کی غرض سے وہاں پہونچنے پر کامران اور حفیظ کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔ بعض افراد نے فوری سعیدآباد پولیس میں اس کے خلاف درج کرائی جس کے نتیجہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT