Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / گلابی گیندکرکٹ کا مستقبل: کرکٹ آسٹریلیا

گلابی گیندکرکٹ کا مستقبل: کرکٹ آسٹریلیا

سڈنی۔ 22 اکٹوبر  (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین اگلے ماہ کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ کے دوران گلابی گیند کے استعمال کے دوران کوئی مسائل در پیش نہیں آئیں گے۔آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے ایک  خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ میچ میں گلابی گیند کے استعمال کے متعدد مرتبہ تجربے  کئے گئے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ گلابی گیند نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اس گیند کے استعمال سے ٹسٹ کرکٹ نئی راہوں پر گامزن ہوگی اور اس کرکٹ کا یہ مسقبل ہوگا ۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تین ٹسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لئے آسٹریلیا کے دورہ پر ہے جہاں پر دونوں ٹیموں کے درمیان ٹسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 5 نومبر کو شروع ہوگا۔ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ ٹسٹ میچ مصنوعی روشینوں میں کھیلا جائے گا جس میں گلابی گیند استعمال ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT