Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / گلابی گیند سے اظہر علی نے لگائی پہلی ڈبل سنچری

گلابی گیند سے اظہر علی نے لگائی پہلی ڈبل سنچری

دبئی، 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اوپنر اظہر علی (206 ناٹ آؤٹ) کی ڈے؍نائٹ ٹسٹ میچوں میں ریکارڈ پہلی ڈبل سنچری اور سمیع اسلم (90)کے ساتھ اُن کی پہلے وکٹ کیلئے 215 رنز کی قیمتی شراکت کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ کے آج دوسرے روز دوسرے سیشن کے دوران 405/2 کا مضبوط اسکور بنا لیا ہے۔ بابر اعظم 25کے انفرادی اسکور پر اظہر کا ساتھ دے رہے ہیں اور تادم تحریر دونوں تیسری وکٹ کیلئے 53 رنز جوڑ چکے ہیں۔ بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر گزشتہ روز پاکستان کے اوپنروں نے تقریباً 70  اوورز میں 215رنز کی شراکت کرتے ہوئے اس فیصلے کو درست ثابت کیا۔ اظہر کی شاندار سنچری بنانے کے بعد بھی ابھی تک جمے ہوئے ہیں

جبکہ اسلم گلابی گیند سے اس تاریخی ٹسٹ میں صرف 10 رنز سے اپنی سنچری سے چوک گئے ۔ اظہر نے پاکستان کے 400 ویں ٹسٹ میں سنچری لگائی ،جو اُن کی 11ویں ٹسٹ سنچری بھی ہے ۔انہوں نے اپنی اس اننگز میں 268 گیند کھیلتے ہوئے 14 چوکے جمائے جبکہ اسلم نے 212 گیندوں کی اپنی اننگز میں نو چوکے لگائے ۔اظہر اسلم کے آؤٹ ہونے کے بعد اظہر نے تیسرے نمبر والے اسد شفیق (67) کے ساتھ 137رنز کی ایک اور عمدہ شراکت نبھائی۔ شفیق نے اپنی اننگز میں آٹھ چوکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی کامیابی روسٹن چیز کو ملی اور جمعہ کو دوسرے روز اسپنر دیویندر بشو نے شفیق کو کاٹ اینڈ بولڈ کیا۔

TOPPOPULARRECENT