Tuesday , October 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں آج سے پری یونیورسٹی امتحانات

گلبرگہ میں آج سے پری یونیورسٹی امتحانات

گلبرگہ۔9مارچ ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یونیورسٹی امتحانات ضلع گلبرگہ میں 11مارچ سے شروع ہورہے ہیں ۔ ان امتحانات میں ضلع بھر سے 26,953طلبا و طالبات شرکت کررہے ہیں۔منگل کے دن سینئیر عہدہ داران کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گلبرگہ مسٹر وپل بنسل نے بتایا کہ یہ امتحانات ضلع بھر کے 46مراکزا پر منعقد کئے جائیں گے ۔ تمام طلبا و طالبات کے ہال ٹکٹس ان کے متعلقہ کالجوں کو پہلے ہی روانہ کردئے گئے ہیں ۔

12طلباء نقل نویسی کے دوران ڈیبار
نظام آباد:9؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)انٹرمیڈیٹ سال دوم کے پرچہ ریاضی IIA، باٹنی، سیوکس پیپر II کے روزجملہ12 افراد نقل نویسی کے دوران ڈیبار کیا گیا ۔ آرآئی او انٹرمیڈیٹ اندرا کرن نے بتایا کہ آج جملہ 27,227 امتحان تحریر کرنا تھا ان میں سے 25,811 طلبہ نے امتحانات تحریر کیا اور 1416 طلبہ غیر حاضر رہے اور 12 طلبہ کو نقل نویسی کے دوران ڈیبار کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT