Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں جاب میلہ کا انعقاد 120 امیدواروں کا انتخاب

گلبرگہ میں جاب میلہ کا انعقاد 120 امیدواروں کا انتخاب

شاہ آباد ۔ 15 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرنسپل کیالف ڈگری کالج گلبرگہ کے صحافتی بیان کے بموجب اسکل پاور انسٹی ٹیوٹ اور کیالف ڈگری کالج کے اشتراک سے شہر میں 11 اور 12 فبروری کو جاب فیر کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس جاب فیر میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے پی یو سی آئی ٹی آئی، ڈپلومہ، ڈگری اور انجینئرنگ کے امیدواروں نے شرکت کی۔ اور Polorib, Verter, HP, ACT اور دیگر کمپنیوں کی جانب سے انٹرویو منعقد کئے گئے جس میں 120 امیدوار ملازمت کیلئے منتخب ہوئے۔ اس طرح یہ جاب فیر مکمل کایاب رہا۔ اس موقع پر نصیر علی ڈائرکٹر نے مسرت کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT