Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / گلبرگہ میں دلخراش حادثہ ، 8 افراد ہلاک

گلبرگہ میں دلخراش حادثہ ، 8 افراد ہلاک

مہلوکین میں چار خواتین ، دو بچے اور دو مرد شامل ، 9 زخمی

گلبرگہ 19؍ جولائی (سیاست نیوز) ایک لاری اور کروزر میں تصادم کے نتیجے میں ( 8) افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ حادثہ آج دوپہر تعلقہ الند کے نرونہ پولیس تھانے کے تحت ڈوگی نالہ کے پاس پیش آیا۔ اس اندوہناک حادثے میں چار خواتین ‘ دو بچے اور دو مرد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ لاری گلبرگہ سے الند کی سمت جارہی تھی کروزر جیپ الند سے گلبرگہ کی طرف آرہی تھی ۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ناموں کا پتہ نہیں چل سکا ۔ اس حادثے میں دیگر افراد زخمی ہوگئے انھیں ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں داخل کیا گیاہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مہلوکین کا تعلق عمر گہ ( مہاراشٹرا ) سے ہے ،حادثے کی اطلاع پاکر ڈی وائی ایس پی پی ڈی گج کوش ۔ اور نرونہ پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی اور اسٹاف مقام حادثہ پہنچ گئے ۔ نرونہ تھانے میں کیس درج کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT