Tuesday , May 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں سہ روزہ عرس تقاریب کا انعقاد

گلبرگہ میں سہ روزہ عرس تقاریب کا انعقاد

شاہ آباد۔/7مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کنور کرناٹک میںتقاریب عرس حضرت سید شاہ حسین ؒ کنور نزد واڑی جنکشن کا صندل جناب شہباز کے مکان سے نکل کر مالی پٹیل باڑہ پولیس پٹیل باڑہ، محبوب چھلہ سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت سید شاہ حسین ؒ کنور ضلع گلبرگہ پہنچا۔ صندل مبارک میں ہندو مسلم بشمول محمود پٹیل، محمد مکرم، محمد حاجی، محبوب پٹیل، سید مختار حسین برادر سجادہ نشین ، محمد صابر کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے ۔ صندل مالی، سلام و فاتحہ کے بعد تقسیم تبرک ہوا۔ تلاوت کلام پاک محمد حسین نے کی۔ تقاریب عرس میں جلسہ عظمت اولیاء اور محفل قوالی کا انعقاد بھی عمل میں آیا جلسہ و محفل قوالی کی نگرانی جناب شیخ شاہ محمد خواجہ فرید الدین برادر سجادہ نشین آستانہ شیخ دکن نے کی۔ جبکہ مہمانان خصوصی مولانا سید مختار حسین برادر سجادہ نشین مولانا پیر زادہ اسحاق عظیم صابری حسانی صدیقی سجادہ نشین، شیخ شاہ محمد نظام الدین بیابانی و رفاعی و قادری و دیگر تھے۔ جلسہ عظمت اولیاء و محفل قوالی کا آغاز مولانا صابر شاہ آبادیؒ حسانی صدیقی کے نعتیہ کلام سے ہوا۔ مولانا اسحاق عظیم صابری حسانی صدیقی نے عظمت اولیاء پر روشنی ڈالی۔ محفل سماع کو تنویر نیازی نے شاندار انداز میں مخاطب کیا۔ پیرزادہ نے شاندار نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ عرس کمیٹی کی مختلف شخصیتوں نے محفل قوالی سے قبل سید مختار حسین برادر سجادہ نشین مولانا اسحاق عظیم صابری حسان صدیقی، شیخ شاہ محمد نظام الدین بیابانی و رفاعی کی شال پوشی و گلپوشی کی گئی۔ رات دیر گئے تک محفل سماع کو شائقین نے دلچسپی کے ساتھ سنا۔ مہمان خصوصی مولانا اسحاق عظیم صابری حسانی صدیقی نے سلام پیش کیا اور دعائے خیر کی جبکہ نگرانکار جلسہ و محفل قوالی شیخ شاہ محمد خواجہ فرید الدین برادر سجادہ نشین آستانہ شیخ دکن نے فاتحہ خوانی کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT