Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں صفائی کیلئے 20کروڑ کی منظوری

گلبرگہ میں صفائی کیلئے 20کروڑ کی منظوری

سوچھ سرویکشن ٹیم کا دورہ گلبرگہ : مئیر سید احمد کا بیان

گلبرگہ 15جنوری :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر سید احمد مئیر گلبرگہ نے ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کرے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی صفائی کے لئے موجودہ بجٹ کے تحت منظورہ 13تا14کروڑؤروپیوں کے فنڈس بڑھا کر 20کروڑ روپئے ک ر دئے گئے ہیں۔ انھوں نے گلبرگہ کارپوریشن کے صفائی عملہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں گلبرگہ کارپوریشن پہلی کارپوریشن ہے جہان صفائی عملہ کو کارپورؤیشن کی جانب سے ناشتہ کروایا جاتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ گلبرگہ کارپوریشن کی تقلید کرتے ہوئے بنگلور کارپوریشن نے بھی اپنے صفائی کے عملہ کو دوپہر کا کھانا کھلانا شروع کردیا ہے۔ گلبرگہ کارپوریشن پہلی کارپوریشن ہے جس نے ریاست میں پہلی بار اپنے صفائی عملہ کو غیر حاضری سے بچانے کے لئے بائیومیٹرک حاضری کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ مسٹر سید احمد نے کہا کہ سوچھ سرویکشن ٹیم شہر گلبرگہ میں صفائؤی کے انتظامات دیکھنے کے لئے 17تا19جنوری تمام وارڈس کا معائنہ کرے گی ۔ انھوں نے کہا کہ این جی او تنظیموں، شہریان گلبرگہ، مدارس اور کالجوں سے کہا گیا ہے کہ شہر صاف ستھرا رکھنے کے معاملہ میں بھر پور تعاون کریں۔ اس ضمن جگت سرکل تاتماپوری چوک ایک صفائیمہمکی دوڑ منعقدکی جائیگی۔ بعد ازاں ٹائون ہال گلبرگہ میں ایک پروگرام بھی منعقد کیا جائیگا۔ ایک انسانی انسانی زنجیر بھی تشکیل دی جائے گی۔ مسٹر احمد نے کہا کہ مدارس اور کالجوں سے اس پروگرام میں شرکت کے لئے کہا گیا ہے۔ بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والی تین سر فہرست ٹیموں کو رقمی انعامات سے نوازا جائیگا۔ ضلع انچارج وزیر گلبرگہ ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل اس دوڑ کا افتتاح کریں گے۔تمام منتخب نمائیندے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ مئیر مسٹر سید احمد نے کہا کہ شہر کو پلاسٹک کے کچہرے سے پاک رکھنے کے لئے ایک اور پروگرام منعقد کیا جائیگا۔ اس پروگرام میں صفائی کا عملہ ، شہریان اور این جی او تنظیمیں شرکت کریں گی ۔ شہر بھر سے زیادہ سے زیادہ پلاسٹک کے آئیٹمس جمع کر کے لانے والی تین ٹیموں کو رقمی انعامات دئے جائیں گے۔ مسٹر احمد نے کہا کہ سوچھ سرویکشن ٹیم شہر کے مختلف وارڈس کا معائینہ کرے گی ۔یہ ٹیم مختلف وارڈس کو نشانات دے گی اور بعد ازاں ریاستی سطح اور ملکی سطح پربہترین صفائی رکھنے والے شہرون کے ناموں کا اعلان کرے گی۔ ان شہروں کو انعامات و اعزازات سے نوازا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT