Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ میں 17؍ستمبر کی حقیقت کے عنوان پر جلسہ

گلبرگہ میں 17؍ستمبر کی حقیقت کے عنوان پر جلسہ

گلبرگہ14؍ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کل ہند مجلس تعمیر ملت، انڈیونین مسلم لیگ، گلبرگہ مسلم ویلفیر اسوسی ایشن ، حیدرآباد کرناٹک مسلم ڈیولپمنٹ فورم، مجلس ٹیپو سلطان ، حیدرآباد کرناٹک مسلم پٹیل منچ پر مشتمل حیدرآباد کرناٹک مسلم آرگنائزیشن فرنٹ کے زیر اہتمام آج بتاریخ15؍ستمبر بروز منگل بوقت 8بجے شب بمقام القریش فنکشن ہال مجگوری گلبرگہ میں جلسہ حالاتِ حاضرہ منعقد کیا گیا ہے ۔ 17؍ستمبر کی حقیقت ، پولیس ایکشن میں مسلمانوں کا قتل عام، نریندر مودی کی حکومت ہندو توا طاقتوں کو فروغ اور مسلمانوں کو درپیش چیلنجس ، ملک کے سیکولر دستور کو لاحق خطرات کے عنوانات پر جلسہ میں اظہار خیال کیا جائیگا۔ سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست رکن مرکزی شوریٰ کل ہند مجلس تعمیر صدارت کریں گے ۔ سید حبیب الدین سرمست صدر مجلس ٹیپو سلطان ، حیدر علی باغبان سیکریٹری جمعیت باغبان، محمد معراج الدین کنوینر حیدرآباد کرناٹک مسلم ڈیولپمنٹ فورم، سید مظہر حسین ایڈوکیٹ صدر گلبرگہ مسلم ویلفیر اسوسی ایشن ، مولانا محمد نوح ریاستی سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ مخاطب کریں گے ۔ بشیر عالم ایڈیٹر ہیلو گلبرگہ نظامت کریں گے ۔ محمد اعظم خان کی قرأت کلام و نعت ہوگی۔ برادران ملت سے کثیر تعداد میں شرکت کے ذریعہ اپنی ملی بیداری کا ثبوت دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT