Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلبرگہ یونیورسٹی کی جانب سے 44نئے کالجوں کی منظوری

گلبرگہ یونیورسٹی کی جانب سے 44نئے کالجوں کی منظوری

گلبرگہ ۔21 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ یونیورسٹی نے اضلاع گلبرگہ ، بیدر ، رئچور اور یادگیر میں سال 2016-17 کے لئے 44نئے آرٹس، کامرس اور سائنس کالجوں کے قیام کی منظوری دی ہے ۔وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی ایس آر نرنجنا کی صدارت میں یونیورسٹی کی تعلیمی کونسل کے اجلاس میں جن مذکورہ بالا کالجس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ تمام کالجس خانگی کالجس ہوں گے ۔ ان کالجوں کے قیام سے متعلق سفارشات حکومت کی منظوری کے لئے روانہ کردی جائیں گی۔مذکورہ بال کالجوںکے قیام کی منظوری ملنے کی صورت میں 18کالجس گلبرگہ میں ،7بیدر میں، 10یادگیر میں اور 9رائچور میں قائم کرنے کی اجازت دی جائیگی۔ ابتدا میں ان کالجوں میں سے آرٹس کالج میں 60، کامرس کالج میں 40اور سائنس کالج میں 30طلبا و طالبات کے داخلوں کی اجازت دی جائیگی ۔بعد ازاں ان کالجوں میں بنیادی سہولیات میں اضافہ کے ساتھ طلبا کی تعداد میں بھی اضافہ کی اجازت دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT