Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / گلبرگہ ۔حیدرآباد اور ممبئی ۔ قاضی پیٹ ٹرینوں کا افتتاح

گلبرگہ ۔حیدرآباد اور ممبئی ۔ قاضی پیٹ ٹرینوں کا افتتاح

حیدرآباد ۔8اگست ( این ایس ایس ) وزیر ریلوے سریش پربھو نے آج وعدہ کیا کہ آئندہ ریلوے بجٹ میں جنوبی ریاستوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور مسافرین کو بہتر ریل خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ مرکزی وزیر محنت بنڈارو دتاتریہ ‘ تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی دیگر وزراء پدماراؤ گوڑ ‘ ای مہیندر ریڈی کے ساتھ سکندرآباد اسٹیشن پر منعقدہ ایک پروگرام میں سریش پربھو نے حیدرآباد۔ گلبرگہ اور قاضی پیٹ ۔ ممبئی نئی ٹرینوں کا رسمی طور پر افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک ایم ایم ٹی ایس کو وسعت دینے کی مساعی کی جائے گی ۔ پی ٹی آئی کے بموجب سریش پربھو نے 11307 گلبرگہ ۔ حیدرآباد روزانہ بین شہری ایکسپریس اور 11083 ممبئی ایل ایل ٹی ۔ قاضی پیٹ ہفتہ وار ایکسپریس کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیسنجر ٹرینوں کے آغاز سے متعلق دو دیرینہ مطالبات کی تکمیل کی گئی ہے ۔ پربھو نے مزید کہا کہ ریل بجٹ میں پہلی مرتبہ کارگو شرحوں میں کمی کے ساتھ  مال برداری کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات جاری ہیں جس سے آنے والے دنوں میں ریلوے کو زبردست ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT