Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / گلبرگ سوسائٹی قتل عام ‘مقدمہ کے فیصلے کی راہ ہموار

گلبرگ سوسائٹی قتل عام ‘مقدمہ کے فیصلے کی راہ ہموار

نئی دہلی۔ 22 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے 2002 ء گلبرگ سوسائٹی قتل عام سے متعلق ایک مقدمہ میں احمدآباد ٹرائیل کورٹ کے فیصلہ کی راہ ہموار کردی ہے ۔ یہ مقدمہ سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری اور 67 دیگر کے قتل سے متعلق ہے ۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی زیرقیادت بنچ نے کہاکہ ٹرائیل جج کی جانب سے فیصلہ سنانے میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہے اور اس کے لئے تین ماہ کی مہلت فراہم کی۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 5 اگسٹ کو اس مقدمہ کی کارروائی مکمل کرنے کیلئے تین ماہ کی توسیع بھی منظور کی تھی ۔ عدالت نے ملزمین کو ضمانت منظور کرنے سے بھی انکار کیا جنھوں نے یہ عذر  پیش کیا تھا کہ مقدمہ کی شروعات سے اُنھیں گھسیٹا جارہا ہے اور اب جیل سے رہا کیا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT