Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / گلبرگ سوسائٹی مقدمہ ‘ سزا کی نوعیت کا آج اعلان متوقع

گلبرگ سوسائٹی مقدمہ ‘ سزا کی نوعیت کا آج اعلان متوقع

احمدآباد ۔ 5جون ( سیاست ڈاٹ کام ) خصوصی ایس آئی ٹی عدالت جس نے 2002ء مابعد گودھرا گلبرگ سوسائٹی قتل عام مقدمہ میں 2جون کو 24ملزمین کو مجرم قرار دیا گیا تھا توقع ہیکہ سزا کی نوعیت کا کل فیصلہ سنائے گی ۔ استغاثہ کی جانب سے 11مجرمین کو جن پر قتل کا الزام ہے سزائے موت کی خواہشکی جاسکتی ہے جبکہ ان مجرمین کے وکلاء سزائے عمر قید کیلئے زور دیں گے ۔ خصوصی عدالت کے جج پی بی دیسائی نے 2جون کو 66ملزمین کے منجملہ 24بشمول وی ایچ پی لیڈر کو مجرم قرار دیا تھا ۔ گلبرگ سوسائٹی قتل عام میں 69 افراد بشمول سابق کانگریس ایم پی احسان جعفری کو ہلاک کردیا تھا ‘66ملزمین کے منجملہ چھ کی قانونی چارہ جوئی کے دوران موت ہوگئی ‘ 24مجرمین میں 11پر قتل کا الزام ہے جبکہ 13دیگر بشمول وی ایچ پی لیڈر اتل ویدیا کو کمتر جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ مقدمہ میں مجرماہ سازش کا کوئی ثبوت نہیں ۔ لہذا تعزیرات ہند کی دفعہ 120-B کے تحت الزامات سے بری کردیا گیا ۔گلبرگ سوسائٹی مقدمہ 2002ء گجرات فسادات کے اُن 9مقدمات میںایک ہے جن کی سپریم کورٹ کی جانب سے مقررکردہ ایس آئی ٹی تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT