Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / گلبرگ سوسائیٹی کیس ‘ ملزمین نارکو ٹسٹ کے خواہاں

گلبرگ سوسائیٹی کیس ‘ ملزمین نارکو ٹسٹ کے خواہاں

احمد آباد 23 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) گلبرگ سوسائیٹی فساد کیس 2002 کے دو ملزمین نے آج خصوصی ٹرائیل عدالت میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نارکو انالائیسیس ٹسٹ اور برین میپنگ ٹسٹ کروائے جائیں تاکہ ان کی بے گناہی کو ثابت کیا جاسکے ۔ یہ کیس گلبرگ سوسائیٹی میں ہوئے قتل عام سے متعلق ہے جس میں سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کے بشمول 69 افراد کو ہلاک کردیا گیا تھا ۔ دو ملزمین بابو راتھوڑ اور نارن ٹانگ عرف نارن چینل والا نے جج پی بی دیسائی کی عدالت میں درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نارکو انالائسیس ٹسٹ اور برین میپنگ ٹسٹ کروایا جائے تاکہ ان کی بے گناہی کو ثابت کیا جاسکے ۔ انہوں نے اس فساد کیس اور قتل عام میں اپنے کسی بھی رول سے انکار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT