Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گلف ہائی اسکول اردو میڈیم کے شاندار نتائج

گلف ہائی اسکول اردو میڈیم کے شاندار نتائج

کریم نگر ۔13مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد نثار احمد کرسپانڈنٹ گلف ہائی اسکول کے بموجب ایس ایس سی 2015-16ء کے نتائج اسکول کی ہونہار طالبہ اسماء انجم نے 9.2 اور اسریٰ نے 9.0نشانات حاصل کرتے ہوئے بہترین مظاہرہ کیا ۔ باقی 31طلباء و طالبات نے بھی امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔ گلف ہائی اسکول و موظف سینئر میڈیکل آفیسر کریم نگر ڈاکٹر بشیر احمد سابق ڈپٹی میئر محمد عباس سمیع ‘ معتمد انجمن ترقی اردو عبدالصمد نواب ‘ مولانا احمد حسین قاسمی ‘ ایڈوکیٹ عبدالرؤف ‘ ٹی آر ایس فلور لیڈر محمد عارف احمد ‘ ایم کے نظام الدین اور ذوالفقار علی جاوید صدرابن ویلفیر سوسائٹی نے اعلیٰ نشانات حاصل کرنے پر طلبہ اور ذمہ داران اسکول کو مبارکباد پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT