Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / گلوبل انٹرپرینیورشپ چوٹی کانفرنس کا 28 نومبر سے آغاز

گلوبل انٹرپرینیورشپ چوٹی کانفرنس کا 28 نومبر سے آغاز

صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ شرکت کرینگی ۔ وزیر اعظم مودی افتتاح انجام دیں گے
حیدرآباد ۔ /5 اکٹوبر (سیاست نیوز) گلوبل انٹرپرینیورشپ چوٹی کانفرنس ۔ 2017 کا آئندہ ماہ حیدرآباد میں عمل میں انعقاد آئیگا ۔ جس میں صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ شرکت کریں گی ۔ وزیراعظم نریندر مودی /28 نومبر کو کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ وائیٹ ہاؤز کی سینئر ڈائرکٹر برائے قومی سکیورٹی جنیفر ارینگیو نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلوبل انٹرپرینیر شپ چوٹی کانفرنس (GES) سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ ۔ ہندوستان کی شراکت داری سے یہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے 1500 سے زائد مندوبین حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صدرامریکہ کی دختر ایوانکا ٹرمپ /28 نومبر کو حیدرآباد پہونچیں گی اور مادھاپور حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں کانفرنس سے خطاب کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ چوٹی کانفرنس کا مرکزی موضوع ’خواتین کو سبقت ، تمام کیلئے خوشحالی‘ ہے اور اسے فروغ دینے ایوانکا ٹرمپ دو دن قیام کریں گی ۔ جنیفر ارینگیو نے کہا کہ چوٹی کانفرنس کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر کئی انٹرپرینیوس اور سرمایہ کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر نیتی آیوگ کے مشیر ڈاکٹر سی مرلی کرشنن کمار نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعہ 4 پہلوؤں جس میں ہیلت کیر اور لائف سائنس ، ڈیجیٹل اکنامی ، فینانشیل ٹکنالوجی ، بنیادی ڈھانچہ اور توانائی اور میڈیا انٹرٹینمنٹ شامل ہیں ۔ مسٹر کمار نے کہا کہ امریکی ٹیم ہندوستان کے متعلقہ منتظمین سے مسلسل رابطے میں ہے اور اس کانفرنس جو /28 تا /30 نومبر کو انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے کو کامیاب بنانے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کی کانفرنس کا انعقاد پہلی مرتبہ ہندوستان بالخصوص تلنگانہ میں کیا جارہا ہے ۔ قونصل جنرل برائے حیدرآباد کیتھرین ہڈا نے کہا کہ اس چوٹی کانفرنس میں 130 امریکی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جس کے نتیجہ میں زیادہ سے زیادہ انٹرپرینیوس اور سرمایہ کاروں کو متعارف کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT