Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / گلوکار غلام علی کا آئندہ ماہ دہلی میں پروگرام

گلوکار غلام علی کا آئندہ ماہ دہلی میں پروگرام

نئی دہلی ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی غزل گلوکار غلام علی 8 نومبر کو قومی دارالحکومت دہلی میں پروگرام پیش کریں گے۔ وزیر سیاحت کپل مشرا نے آج یہ بات بتائی۔ گذشتہ ہفتہ شیوسینا کے شدید احتجاج کی وجہ سے غلام علی کا پروگرام ممبئی اور پونے میں منسوخ کردیا گیاتھا۔ کپل مشرا نے کہاکہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کی دعوت پر 74 سالہ عظیم گلوکار نے پروگرام پیش کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے 8 نومبر تاریخ کی بھی توثیق کی۔

TOPPOPULARRECENT