Saturday , July 29 2017
Home / ہندوستان / گلگیت ۔ بلتستان کی تجویز ناقابل قبول :ہندوستان

گلگیت ۔ بلتستان کی تجویز ناقابل قبول :ہندوستان

نئی دہلی ۔ /16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستان کی جانب سے متنازعہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر سرحد کے علاقے گلگیت ۔ بلتستان کو پانچواں صوبہ قرار دینے کی کسی بھی کوشش کو ناقابل قبول قرار دیا ۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے نے ان اطلاعات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا کہ پاکستانی امور خارجہ مشیر سرتاج عزیز کی زیرقیادت کمیٹی نے گلگیت ۔بلتستان کو صوبہ قرار دینے کی تجویز دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کسی بھی کوشش سے پاکستان کے جموں و کشمیر کے حصوں پر غیر مجاز قبضے کو منصفانہ قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ غیرمجاز قبضہ ختم کرنا ہوگا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مسئلہ ہندوستان کی سالمیت سے تعلق رکھتا ہے اور ہمارا موقف بالکل واضح ہے ۔
نوٹ بندی نفسیاتی جھٹکہ ، اپوزیشن کی حکومت پر تنقید
نئی دہلی ۔ /16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن نے آج نوٹ بندی پر حکومت کو تنقیدوں کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نفسیاتی جھٹکہ قرار دیا جس کیلئے انتہائی غلط معاشی منطق کا سہارا لیا گیا تھا لیکن اپوزیشن نے یہ اعتراف کیا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی یہ ایک بہتر سیاسی حکمت عملی رہی ۔ راجیہ سبھا میں عام بجٹ پر بحث کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ ملک کی معیشت کا دارومدار روپئے پر نہیں بلکہ امریکی ڈالر پر ہوتا جارہا ہے ۔ کانگریس نے تمام سرکاری اسکیمات کیلئے آدھار کو لازمی قرار دینے پر بھی تنقید کی اور اسے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ کانگریس نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ترقی کی رفتار سست ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT