Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤ پیٹ‘ مستاآباد میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کا مطالبہ

گمبھی راؤ پیٹ‘ مستاآباد میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کا مطالبہ

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 6نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ مستاباد منڈلس کی عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی میں ناکامی کا ٹی آر ایس حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئیہ آج منڈل کی سطح کے کانگریس کارکن جن کی قیادت تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ترجمان امیش راؤ ‘ آپرمانیر پراجکٹ جل سادھنا کمیٹی کنوینر ترپتی ریڈی کررہے تھے ۔ گمبھی راؤ پیٹ کے آپر مانیر پراجکٹ جل سادھنا کمیٹی کنوینر ترپتی ریڈی کررہے تھے گمبھی راو پیٹ کے آپر مانیر پراجکٹ میں واقع کولامدی واٹر فلٹر بیڈ کے پاس احتجاجی دھرنا منظم کیا ۔ اس موقع پر امیش راؤ نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ سابق کی کانگریس حکومت گمبھی راؤ پیٹ اور مستاآباد منڈل کے تقریباً 48 دیہاتوں کو فلورائیڈ سے پاک صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے مراحل وار سال 2008 کے دوران 28کروڑ روپئے منطور کرتے ہوئے فلٹر بیڈ کے تعمیری کاموں کا آغاز عمل میں لایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس دور اقتدار میں فلٹر بیڈ کے 85 فیصد کاموں کو مکمل کرلیا گیا تھا ۔ اب صرف 15% کام باقی تھا اس کے باوجود بھی برسراقتدار ٹی آر ایس حکومت اس کو مکمل کرنے میں ناکام رہی ۔ امیش راؤ نے اپنے بیان میں حلقہ کے ریاستی وزیر تارک راما راؤ پر شدید تنقید کی اور دوٹوک کہا کہ ریاستی وزیر واٹر گرڈ اسکیم کے تحت گھر گھر پانی کی فراہمی کی باتیں کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں جبکہ ان کے علاقہ کی عوام ہی آئندہ دنوں پینے کے پانی کے حصول کیلئے مشکلات سے دوچار ہورہی ہے ۔ امیش راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس نے انتخابات کے دوران بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا ‘ اب جبکہ حکومت کو برسراقتدار آئے دیڑھ سال کا عرصہ ہوا ابھی تک ڈبل بیڈرومس کی اسکیمات کا سنگ بنیاد بھی عمل میں نہیں لایا گیا اور نہ ہی بنفشریس کی فہرست تیار کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اندرون دو ماہ بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی میں کوتاہی کرے گی تو یقیناً پارٹی کے وزیر ہو کہ پارٹی قائدین کو عوام کے درمیان پھرنا دشوار ہوجائے گا ۔ اس احتجاجی دھرنے کو ترپتی ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی میں حکومت پرن اکامی کا الزام عائد کیا ۔ اس احتجاجی دھرنے کے دوران کانگریس کارکنوں نے واٹر فلٹر بیڈ کی بلند عمارت پر چڑھ کر مخالف حکومت نعرے بازی کی ۔ اسموقع پر اے سوامی ‘ سید زبیر ‘ لکشمی نارائن ‘ محمد غوث ‘ اے سرینواس ‘ بال ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT