Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤ پیٹ میں مساجد و عیدگاہوں کیلئے رقمی منظوری

گمبھی راؤ پیٹ میں مساجد و عیدگاہوں کیلئے رقمی منظوری

گمبھی راؤ پیٹ 29 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رمضان مینٹنس فنڈ کے تحت مستقر گمبھی راؤ پیٹ اور اس کے اطراف و اکناف کے دیہاتوں میں واقع مساجد ، عیدگاہوں کیلئے 1.45,272 روپئے رقمی منظوری عمل میں لائی گئی یہ بات تحصیلدار گمبھی راؤ پیٹ شریمتی سریتا ، منڈل پریشد کوآپشن رکن محمد محبوب علی نے نمائندے سیاست کو بتلائی ۔ انہوں نے کہا کہ منڈل کے 5 مساجد جن میں جامع مسجد گمبھی راؤ پیٹ ، محمد سعدیہ عثمان پورہ ، جامع مسجد لنگانہ پیٹ ، جامع مسجد کوتہ پلی ، مسجد صباء صمدرالنگاپور کے علاوہ منڈل کے 4 عیدگاہوں جن میں عیدگاہ گمبھی راؤ پیٹ ، عیدگاہ کوتہ پلی ، عیدگاہ بھمن ملاریڈی پیٹ ، عیدگاہ یگانہ پیٹ شامل ہیں کو فی کس 12,106 روپئے رقمی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ تحصیلدار نے کہا کہ کاغذی کارروائی کی تکمیل کے بعد عنقریب منظور کردہ چکوں کو کمیٹی کے صدور کے حوالے کردیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT