Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤ پیٹ کانگریس گراما کمیٹیوں کی تشکیل

گمبھی راؤ پیٹ کانگریس گراما کمیٹیوں کی تشکیل

گمبھی راؤ پیٹ /10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عنقریب گمبھی راؤ پیٹ منڈل میں کانگریس کے گراما کمیٹیوں کی تشکیل کا کام مکمل کرلیا جائے گا ۔گذشتہ ایک ماہ کے دوران گمبھی راؤ پیٹ کے مختلف مقامات جن میں بھمن ملاریڈی پیٹ ، لنگانہ پیٹ ، مچرلا صدر الینگاپور ، کولامدی وغیرہ شامل ہیں میں گراما کمیٹیوں کو تشکیل دے دیا گیا ۔ یہ بات اپنے پریس نوٹ میں صدر منڈل کانگریس یگادنڈی سوامی نے بتلائی ۰ سوامی نے کہا کہ مواضعات میں کمیٹیوں کی تشکیل کے دوران کانگریس کارکنوں میں ایک جوش دیکھا جارہا ہے ۔ کمیٹی میں عہدے حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت دیکھی جارہی ہے ۔ سوامی نے کہا کہ کارکنوں کے درمیان مصلحت کے ذریعہ متفقہ طور پر کمیٹیاں بنائی جارہی ہے ۔ جہاں نومنتخب کارکنوں میں ایک نیا جوش دیکھا جارہا ہے ۔ جنہوں نے اپنے اپنے مواضعات میں پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے عزم کا اظہار کرائیں ۔ سوامی نے کہا کہ بہت جلد ماہ باقی مواضعات میں بھی متفقہ طور پر مزید گراما کمیٹیوں کو تشکیل دیا جائے گا ۔ سوامی نے کہا کہ صدر ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹیا کٹکم مرتنجیم کی ہدایت پر کمیٹیوں کو تشکیل دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اقلیتی ڈپارٹمنٹ میں بھی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT