Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گمبھی راؤ پیٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز

گمبھی راؤ پیٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز

گمبھی راؤ پیٹ /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ میں تین ضلعی کرکٹ ٹورنمنٹ کا آغاز آج حافظ محمد عرفان خان کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ واضح رہے کہ گمبھی راؤ پیٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کردہ اس ٹورنمنٹ میں کل 22 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ ذمہ داران کرکٹ ٹورنمنٹ حافظ محمد احمد پاشاہ ، محمد خواجہ نے بتایاکہ آج پہلے لیگ میاچ میں عثمان پورہ کرکٹ کلب نے 10 اوورس میں 66 رن بنائے جبکہ محمد افروز نے 25 رن جوڑے ، جواب میں ہنمان کرکٹ کلب نے 7 وکٹ کے نقصان سے 10 اوورس میں صرف 50 رن بناپائی محمد فیروز خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹ حاصل کئے ۔ اس طرح عثمان پورہ کرکٹ کلب نے 16 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT