Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / گمراہ کن اور فحش اشتہارات پر روک لگانے کا مطالبہ

گمراہ کن اور فحش اشتہارات پر روک لگانے کا مطالبہ

نئی دہلی۔ 20جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال نے فحش اور گمراہ کن اشتہارات پر روک لگانے کیلئے قانونی التزامات کرنے کا آج راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا ۔مسٹر اگروال نے وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہاکہ مغربی ممالک کا اثر ہندوستانی ثقافت پر ہونے لگا ہے اور اس کیلئے سنیما کیساتھ ساتھ کافی حد تک اشتہارات بھی ذمہ دار ہیں۔ اشتہار ات پر کوئی قانون نہیں ہے اور اسی کا فائدہ اٹھاکر گمراہ کن اشتہارات دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے ایک کمپنی کے کنڈوم کے اشتہار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس اشتہار کو دیکھ بھی نہیں سکتے ہیں ۔ اس کیساتھ ہی کئی طرح کی دواؤں کے گمراہ کن اشتہار بھی نشر کئے جارہے ہیں۔ اس طرح کی دواؤں کا جب تک طبی معائنہ نہیں ہوجاتا تب تک انکے اشتہار کو نشر نہیں کیا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT